زرمبادلہ کے ذخائر دس ارب ڈالر سے بڑھ گئے

پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر دس ارب ڈالر سے بڑھ گئے۔ مارچ کے اختتام پر حجم دس ارب سات کروڑ ڈالر ہو گیا۔

اسلام آباد:) وزارت خزانہ کے مطابق مارچ کے اختتام پر اسٹیٹ بنک کے زرمبادلہ کے ذخائر پانچ ارب چھتیس کروڑ ڈالر پر پہنچ گئے جبکہ کمرشل بنکوں کے ذخائر چار ارب ستر کروڑ ڈالر ہو گئے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے سے ملکی معیشت مستحکم ہو گی۔ پندرہ اپریل تک اتحادی سپورٹ فنڈ کی مد میں پینتیس کروڑ ڈالر بھی موصول ہو جائیں گے۔ –

تبصرے بند ہیں.