سونے کی فی تولہ قیمت تین سو روپے بڑھ گئی

عالمی منڈی میں اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت تین سو روپے بڑھ گئی۔ دو روز میں نرخ چھ سو بیس روپے فی تولہ بڑھ گئے۔

کراچی: () سندھ صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی نئی قیمت پچاس ہزار چھ سو روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت دو سو ستاون روپے اضافے سے تینتالیس ہزار تین سو اکہتر روپے پر پہنچ گئی۔ عالمی منڈی میں سونے کے نرخ دس ڈالر فی اونس بڑھ گئے جس کے بعد نئی عالمی قیمت تیرہ سو تین ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی

تبصرے بند ہیں.