سونم کپور ہدایتکار راج کمار ہیرانی کی فلم میں کام کرنے کے لیے بے چین

ممبئی: 

اداکارہ سونم کپور نے منا بھائی ایم بی بی ایس، تھری ایڈیٹس اور پی کے جیسی فلموں کے خالق ہدایتکار راج کمار ہیرانی کے ساتھ فلم میں کام کرنے کے لیے پر تولنے شروع کردیئے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ ان کے ساتھ کام کرنے کی شدید آرزو مند ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں اداکارہ سونم کپور کا نام لیا جارہا تھا تاہم اس حوالے سے جب اداکارہ سے رجوع کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ انہیں تاحال اس بات کا علم نہیں کہ راج کمارہیرانی کی جانب سے ان کا فلم کی جانب سے انتخاب کیا گیا ہے، اس کے لیے بہترہے کہ ان ہی سے پوچھا جائے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ راج کمارہیرانی جیسے ہدایت کار کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہش مند ہیں، وہ انہیں جس کردار کی بھی پیشکش کریں گے انہیں قبول ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.