سونم کپور بھی ہالی ووڈ میں انٹری دینے کے لیے پر تولنے لگیں

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑااور دپیکا پڈوکون کے بعد موسٹ اسٹائلش اداکارہ سونم کپور بھی ہالی ووڈ میں انٹری دینے کے لیے پر تولنے لگیں۔

بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے اپنے فلمی کیرئیر کا سفر2007 میں ریلیز ہونے والی فلم’’ساوریا‘‘ سے کیا جس کے بعد انہوں نے متعدد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جب کہ اداکارہ نے اپنی جاندار اداکاری کے باعث جلد فلم نگری میں مقام بنایا ہے جس کے بعد اب وہ ہالی ووڈ میں قسمت آزمائی کررہی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.