سوناکشی کے محنتی ہونے پرمجھے بہت فخرہے، شتروگن سنہا

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈ اداکار شتروگن سنہا کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی اور اداکارہ سوناکشی سنہا بہت محنتی ہیں جس پر انہیں بہت زیادہ فخر ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری میں فلم “دبنگ” سے نام کمانے والی اداکارہ سوناکشی سنہا اپنی نئی آنے والی فلم “اکیرا” میں ایکشن سے بھر پوراداکاری کرتے نظر آئیں گی جب کہ ان کے والد شتروگن سنہا بیٹی کی کامیابی پر خوشی سے نہال ہیں جن کا کہنا ہے کہ سوناکشی بہت محنت اور وفاداری کے ساتھ کام کرتی ہیں جس کے باعث انہیں اپنی بیٹی پر بہت فخر ہے۔

تبصرے بند ہیں.