سنیل شیٹھی نے ’’ بلوان‘‘ سے بطور ولن کیرئیر کا آغاز کیا

کراچی: بالی ووڈ فلم اسکرین پر سنیل شیٹھی کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں، انھوں نے اپنی بہترین ادکاری سے زبردست شہرت حاصل کی۔ وہ فلموں میں ولن کے طور پر متعارف ہوئے اور ان کی پہچان بھی ایک ایکشن ہیرو کی حیثت سے ہے لیکن انھوں نے بطور ہیرو اور مزاحیہ ادکار بھی مقبولیت حاصل کی، وہ انتہائی محنت اور لگن سے کام کرتے ہیں، ان کے کیے ہوئے کردار فلم بینوں میں بے حد مقبول ہیں،سنیل شیٹھی 11 اگست 1961میں کرناٹک انڈیا میں پیدا ہوئے انھیں ایکشن فلموں کی وجہ سے شہرت حاصل ہوئی، انھوں نے اپنے فلم ساز ادارے پاپ کارن موشن پکچر کے تحت فلمیں بھی بنائیں جن میں بھاگم بھاگ، رفت، کھیل قابل ذکر ہیں، انھوں نے 159فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، 1992میں فلم’’بلوان‘‘ سے انھوں نے اپنے فلمی زندگی کا بطور ولن آغاز کیا جو درمیانہ درجے کی فلم تھی، اسی سال ان کی فلم پہچان بھی ریلیز ہوئی یہ بھی درمیانے درجہ کی فلم ثابت ہوئی۔ 1998 تک انھوں نے زیادہ تر ایکشن فلموں میں کام کیا،1993میں ان کی فلم ’’وقت ہمارا ہے‘‘ کامیاب فلم تھی جب کہ ان کی بلاک بسٹر فلم’’ مہرا‘‘ جو ایک ایکشن فلم تھی جب کہ فلم ’’بھائی‘‘ بھی ان کی سپر ہٹ فلم تھی، اسی فلم کے ساتھ شاہ رخ خان کی فلم ’’دل تو پاگل ہے‘‘ بھی ریلیز کی گئی لیکن اس فلم نے اس کا زبردست مقابلہ کیا، جب کہ ان کی ایک اور فلم’’ دل والے‘‘ بھی باکس آفس پر کاروباری اعتبار سے ایک کامیاب فلم رہی،1997میں نمائش کے لیے پیش کی جانیوالی ان کی فلم ’’باڈر‘‘ بھی سپر ہٹ ہوئی، اس فلم سے ان کی شہرت اور مقبولیت میں اضافہ ہوا، 2000میں سنیل شیٹھی کی فلم’’ ریفیو جی‘‘ نے بھی شاندار کامیابی حاصل کی، اسی سال ان کی بلاک بسٹر فلم’’ ہیرا پھیری‘‘ تھی جب کہ ’’آٓوارہ پاگل دیوانہ‘‘ میں انھوں نے مزاحیہ کردار نگاری سے سب کو حیران کر دیا۔ہیرا پھیری میں ان کی شاندار ادکاری کو بیحد سراہا گیا، 2001میں فلم ’’دھڑکن‘‘ میں ان کی اداکاری شاندار رہی جس نے ان کی شہرت اور مقبولیت میں زبردست اضافہ کیا، اس فلم میں انھوں نے بطور ولن شاندار ادا کاری کا مطاہرہ کیا، 2003میں ’’قیامت‘‘ ، ایل او سی کارگل‘‘ ان کے کریڈٹ کی بہترین فلمیں شمار کی جاتی ہیں۔ 2006میں ان کی فلم ’’پھر ہیرا پھیری‘‘اور2009 ’’دھن دنا دھن‘‘ ان کی سپر ہٹ فلمیں تھیں اس کے بعد انھوں نے فلموں میں مختصر کردار ادا کیے۔ 2010میں ڈیڈی، گول، نوپرابلم میں انھوں نے کردار ادا کیے جب کہ2011 میں ان کی فلم’’ تھینک یو‘‘ نمائش کے لیے پیش کی گئی، ان کی مشہور فلموں میں ٹکر، کچھ کھٹی کچھ میٹھی، پیار عشق اور محبت، یہ تیرا گھر ہے نہ میرا گھر، جانی دشمن، قرض، کانٹے ، میں ہوں نہ، آن، ہلچل، دیوانے ہوئے پاگل، نائٹ کلب، چھپ کے چھپ کے، شوٹ آئوٹ ایٹ منڈولا، میرے دوست پکچر ابھی باقی ہے قابل ذکر ہیں، وہ ان دنوں اپنے ریسٹورنٹ اور بوتیک کے کاروبار پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں ان کی شادی مانا شیٹھی سے ہوئی ان کے دوبچے ہیں، سنیل شیٹھی ان دنوں متعدد پروجیکٹ پر کام کررہے ہیں، وہ بہترین کرداروں کی آج بھی تلاش میں ہیں۔

تبصرے بند ہیں.