سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف اشتہاری قرار

اسلام آباد: خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے اخبارات میں اس حوالے سے اشتہار شائع کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت جسٹس میاں مظہر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔ پرویز مشرف کے ضمانتی راشد قریشی اور جوائنٹ سیکرٹری داخلہ مبارک خان بھی خصوصی عدالت پیش ہوئے جب کہ راشد قریشی کے ضمانتی مچلکوں کی زرضمانت 25 لاکھ روپے بھی جمع کرائی گئی۔

سماعت کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے وارنٹ تعمیل کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے لاہور اور کراچی میں ان کی رہائشگاہ پر چھاپے مارے گئے لیکن وہ گھر پر موجود نہیں تھے اور معلوم ہوا کہ وہ ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.