سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دیدی

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دے دی۔سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرا کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جس کےمطابق عدالت نے دعا کو اپنی مرضی سے فیصلہ کرنے کی اجازت دی ہے۔تین صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ بیان حلفی کی روشنی میں عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ دعا زہرا اپنی مرضی سے جس کے ساتھ جاناچاہے یارہنا چاہے، رہ سکتی ہے۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہےکہ تمام شواہد کی روشنی میں اغوا کا مقدمہ نہیں بنتا، دعا کو لاہور ہائیکورٹ میں پیش کرنا سندھ حکومت کی صوابدید ہے ، ٹرائل کورٹ قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھے۔عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو ضمنی چالان جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے دعا زہرا کی بازیابی سے متعلق درخواست نمٹا دی۔

تبصرے بند ہیں.