سندھ ہائیکورٹ لاپتا افراد کی بازیابی میں پیشرفت نہ ہونے پر شدید برہم

کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کی بازیابی میں پیشرفت نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔سندھ ہائیکورٹ میں 10 لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے لاپتا افرادکی بازیابی کے لیے قابل ذکر پیش رفت نہ ہونے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے تفتیشی افسر تھانہ اجمیر نگری کو شوکاز جاری کردیا اور لاپتا شہری بلال سے متعلق ایس ایس پی سینٹرل سے رپورٹ طلب کرلی۔عدالت نے پولیس، رینجرز اور دیگر کو لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی۔عدالت نے عالم، سدیس، شیر محمد اور قیوم خان کی بازیابی سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ شہری بابر، ایاز، بلال اور عطا اللہ کو بازیاب کرایا جائے۔عدالت نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے 6 ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔اس دوران پولیس نے بازیاب شہریوں کی واپسی سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کرادی جب کہ عدالت نے دو گمشدہ شہریوں کی گھر واپسی کے بعد درخواستیں نمٹادیں۔

تبصرے بند ہیں.