سندھ نے خیبر پختونخوا کو 8 وکٹوں سے شکست دیکر نیشنل ٹی ٹوئنٹی کا ٹائٹل جیت لیا

ملتان میں کھیلے گئے فائنل میں خیبر پختونخوا کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک گیند قبل 140 رنز بناکر آوٹ ہوگئی،ریحان آفریدی 43 رنز بناکر نمایاں رہے،محمد سرور نے 30 رنز بنائے۔

سندھ کی جانب سے سہیل خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں ،آصف محمود اور میر حمزہ نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

خیبر پختونخوا کے 141 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شرجیل خان کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت سندھ نے ہدف 15 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

شرجیل خان نے 36 گیندوں پر 53 رنز بنائے،صائم ایوب نے 36 رنز کی اننگز کھیلی۔

تبصرے بند ہیں.