سندھ میں گورنر راج جیسی کوئی صورت حال نہیں، ارباب غلام رحیم

کراچی: مسلم لیگ (ن) کے رہنما ارباب غلام رحیم نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنر راج جیسی کوئی صورت حال نہیں، نہ ہی مسلم لیگ (ن) نے سندھ میں گورنر راج کی بات کی ہے۔ کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ارباب غلام رحیم نے کہا کہ سندھ اسمبلی کا ماحول دیگر صوبوں کی اسمبلیوں سے بہتر ہے تاہم بد قسمتی سے شور شرابا سندھ اسمبلی کی روایت بن چکا ہے، انہوں نے کہا کہ تھر سے اگر ہمارا سفایا ہوا تو وفاق میں پیپلز پارٹی کے ہاتھ کچھ نہیں آيا، 1936 سے تھر سے کامیاب ہوتے آئے ہیں، اس مرتبہ ہمارے ساتھ دھاندلی ہوئی۔ ارباب غلام رحیم نے کہا کہ اگر حلف اٹھانے دیا گیا تو سندھ اسمبلی میں مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کروں گا، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں جبکہ جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات قائم کئے گئے۔

تبصرے بند ہیں.