Latest National, International, Sports & Business News

سندھ میں جمعرات اور ہفتے کو سی این جی اسٹیشن بند نہیں ہوں گے

سوئی سدرن گیس کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ سندھ میں جمعرات اور ہفتے کو سی این جی اسٹیشن بند نہیں کیا جائیں گے۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق ملک میں انتخابات کے موقع پر سندھ میں سی این جی اسٹیشن بند کرنے کے شیڈول میں ایک بار پھر تبدیلی کر دی گئی ہے ۔اور سندھ بھر میں جمعرات اور ہفتے کو سی این جی اسٹیشن بند نہیں کیے جائیں گے۔سی این جی ایسوسی ایشن کے نائب چئیرمین احمد علی کا کہنا ہے ایم ڈی سوئی سدرن سے انتخابات کے موقع پر اسٹیشن کھلے رکھنے کی درخواست کی تھی جو منظور کر لی گئی ہے اور سندھ بھر میں رواں ہفتے سی این جی اسٹیشن بند نہیں کیے جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.