Latest National, International, Sports & Business News

سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کل بھی بند رہیں گے

کراچی: بھٹ شاہ گیس فیلڈ میں تکینیکی خرابی کے پیش نظر سندھ بھر سی این جی اسٹیشن کل بھی بند رہیں گے ۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھٹ شاہ گیس فیلڈ میں پیدا ہونے والی تکینیکی خرابی کے پیش نظر سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کل بھی بند رہیں گے تاہم جمعرات کو سی این جی کی فروخت کا عمل معمول کے مطابق ہوگا۔ واضح رہے کہ ملک میں گیس کی کمی کے پیش نظر سندھ میں ہفتے میں 3 روز منگل،جمعرات اور ہفتہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رکھے جاتے ہیں تاہم حالیہ بیان کے تحت اب بدھ کو بھی سی این جی کی فراہمی معطل رہے گی جبکہ اس کے ازالے کے طور پر جمعرات کو سی این جی اسٹیشنز کھلے رہیں گے۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.