سندھ اسمبلی: کلثوم چانڈیو نے دعا بھٹو کا موبائل چھین کر منور وسان کو دے دیا

پی ٹی آئی ارکان نے پی پی رہنماؤں کے رویے پر مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے

سندھ اسمبلی میں بجٹ اجلاس ختم ہونے کے بعد اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے دوران خواتین ارکان کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔جھڑپ کے دوران کلثوم چانڈیو نے دعا بھٹو کا موبائل چھین کر منور وسان کو دے دیا، منور وسان اسمبلی ہال سے دعا بھٹو کا موبائل فون لے کر چلے گئے۔پی ٹی آئی ارکان نے پی پی رہنماؤں کے رویے پر مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پی ٹی ارکان سندھ اسمبلی کا کہنا ہے کہ موبائل پی پی رکن منور وسان نے چھینا، پی پی کی رکن کلثوم چانڈیو نے ہم پر حملہ کیا۔

تبصرے بند ہیں.