سنبل زیادتی كیس؛ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم كا خاكہ جاری کردیا گیا

لاہور: سنبل زیادتی كیس میں ملوث ملزم كا خاكہ سی سی ٹی وی فوٹیج كی مدد سے تیار كر كے جاری كردیا گیا ہے۔ پولیس نے سنبل زیادتی كیس كے ملزم كا خاكہ سی سی ٹی وی فوٹیج كی مدد سے تیار كر كے جاری كیا، پولیس کے مطابق خاکے میں جو شخص نظرآرہا ہے اسی نے سنبل كو گنگا رام اسپتال كے اندر چھوڑا تھا اس كے علاوہ پولیس نے عوام سے اپیل كی ہے کہ اگر كسی كو بھی اس شخص كے بارے میں اطلاع ہو تو وہ فوراً پولیس سے رابطہ كریں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بچی کے ساتھ نظر آنے والےشخص کی شناخت کیلئے پولیس مختلف پہلووں پر تفتیش کررہی ہے جب کہ اس کے لئے نادرا سے بھی مدد بھی لی جارہی ہے اور چھاپوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ دوسری جانب پولیس نے خاكے سے مشابہت ركھنے والے ایک شخص ظفر اقبال كو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے، گرفتار کئے جانے والے ملزم کا تعلق اوکاڑہ سے ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ جس وقت ظفر اقبال كو حراست میں لیا گیا تو اس كی شرٹ پر خون كے دھبے بھی لگے ہوئے تھے جسے معائنہ کے لئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.