سماجی ویب سائٹ پر نواز شریف کو عوام کی مبارک باد

اسلام آباد: شیر کی دھاڑ میں، پی ٹی آئی کا بلا ناکام، ن لیگ نے تمام سیاسی برج الٹ دئیے، سماجی ویب سائٹ پر نواز شریف کو عوام کی مبارک باد۔ جمہوری نظام کی مضبوطی کی طرف ایک اور قدم، پاکستان نے پارلیمانی تاریخی کا ایک اور سنگ میل عبور کر لیا، انتخابات کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج میں مسلم لیگ ن قومی اسمبلی اور پنجاب میں سب سے بڑی جماعت ابھرکر سامنے آئی، اسی حوالے سے فیس بک اور ٹوئٹر پر بھی عوام کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے، جس میں لوگوں کا کہنا ہے کہ ن لیگ اس سے پہلے بھی ملک میں تبدیلی لے کر آئی تھی، اور اب بھی عوام کی نگاہیں نواز شریف پر ہیں، عوام مہنگائی میں کمی، لود شیڈنگ کا خاتمہ اور امن وا مان کے قیام کے منتظر ہیں، گزشتہ پانچ سال میں پہلے حکومت کاا تحادی ہونے اور پھر فرینڈلی اپوزیشن کے طور پر سامنے آنے والی سیاسی جماعت کے سربراہ کی حیثیت سے نواز شریف نے دوہزار تیرہ کے انتخابات میں کامیابی تو حاصل کر لی، تاہم اب دیکھنا یہ ہے کہ تیسری مرتبہ حکومت کی باگ ڈور سنبھالنے میں ن لیگ کس حد تک کامیاب ہوتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.