سلمان کا عامر خان کی تیسری شادی سے متعلق حیران کن بیان

ممبئی: 

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان نے مسٹر پر فیکشنسٹ کی تیسری شادی سے متعلق حیران کن بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عامر خان کے ہاتھ پیر باندھنا چاہتے ہیں تاکہ عامر تیسری بار شادی نہ کر سکیں۔

سلمان خان کا شمار بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے لیکن بہترین اداکار 51 سال کے ہونے کے باوجود ابھی تک کنوارے ہیں، ان کے گھر والوں، مداحوں اور ساتھی اداکاروں سمیت سب لوگوں کی یہی خواہش ہے کہ سلمان جلد سے جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں لیکن سلمان کا فی الحال شادی کا کوئی ارادہ نظر نہیں آتا۔

تبصرے بند ہیں.