سلمان خان میرے اچھے دوست ہیں اس سے زیادہ اور کیا کہوں، لولیا وینتر

ممبئی: 

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان اور رومانیہ کی ماڈل لولیا وینترکی منگنی اور شادی کی خبریں خوب میڈیا کی زینت بنی رہیں لیکن دونوں نے اس حوالے سے کبھی بھی لب کشائی نہیں کی اوراب لولیا وینترکا کہنا ہے کہ سلمان خان ان کے اچھے دوست ہیں اس سے زیادہ اورکیا کہوں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رومانیہ کی ماڈل گرل لولیا وینترسے جب اداکارسلمان خان کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان ان کے اچھے دوست ہیں اس سے زیادہ وہ اورکیا کہہ سکتی ہیں۔ ماڈل گرل کا کہنا تھا کہ سلمان خان ان تمام لوگوں کے بہت اچھے دوست بن جاتے ہیں جوان سے بہت اچھی طرح ملتے ہیں اور وہ دل کے بھی بہت اچھے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.