سلمان بٹ کیخلاف میچ فکسنگ کا مقدمہ درج کرنیکی درخواست پر نوٹس جاری

لاہور: لاہورکی مقامی عدالت نے کرکٹرسلمان بٹ کے خلاف میچ فکسنگ کامقدمہ درج کرنے کی درخواست پرایس ایچ اوتھانہ غازی آبادکو 9جولائی کے لیے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ لاہورکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج صفدرعلی بھٹی کے روبرو درخواست گزارنے موقف اختیار کیاکہ کرکٹرسلمان بٹ میچ فکسنگ کے حوالے سے اعترافی بیان دے چکاہے لہٰذااسے دیے گئے تمام اعزازات واپس لے کر میچ فکسنگ کامقدمہ درج کرنے کاحکم دیاجائے۔ اس پر عدالت نے تھانہ غازی آبادلاہورکے ایس ایچ اوکو نوٹس جاری کرتے ہوئے 9جولائی کو تفصیلی جواب طلب کرلیا۔

تبصرے بند ہیں.