فرانسیسی ماہر معاشیات ژان ٹیرول کو نوبل انعام دے دیا گیا

فرانس کے ماہر ژان ٹیرول کو معاشیات کا نوبل انعام دے دیا گیا۔ ژان کو منڈیوں کے ضوابط اور اُن کی سکت پر تحقیق کرنے پر نوبل انعام دیا گیا۔

سٹاک ہومز: () ژان ٹیرول کو منڈیوں کے ضوابط اور اُن کی سکت پر تحقیق کرنے پر نوبل انعام دیا گیا۔ سویڈن کی رائل اکیڈمی کے مطابق 61 سالہ فرانسیسی ماہر معاشیات نے اپنی تحقیق کے ذریعے واضح کیا ہے کہ چند طاقت ور کمپنیوں پر مشتمل صنعتوں کو کس طرح سمجھا جائے اور کس طرح ان کے ضوابط بنائے جائیں یا انہیں ریگولیٹ کیا جائے۔ فرانس کے شہر تولوز میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ٹیرول نے کہا 2008 کا عالمی مالیاتی بحران ریگولیٹری اداروں کی کمی کا نتیجہ تھا۔ –

تبصرے بند ہیں.