سعید اجمل کے بعد سنیل نارئن کا باﺅلنگ ایکشن بھی کلیئر ہو گ

دونوں لیجنڈ باﺅلرز مشکوک باﺅلنگ ایکشن کے باعث ورلڈ کپ میں شریک نہیں تھے

چنائی (ویب ڈیسک) ویسٹ انڈیز کے مشہور سپنر سنیر نارائن کو انڈین پریمیئر لیگ میں بائولنگ کی اجازت دے دی گئی ہے۔سنیل نارائن کا ایکشن انڈین پریمیئر لیگ کے دوران مشکوک رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد انھیں ہندوستانی بورڈ کے زیر اہتمام کسی بھی ایونٹ میں بولنگ کرنے سے روک دیا گیا تھا۔ سنیل نارائن کا بائولنگ ٹیسٹ جمعرات کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے منظور شدہ چنائی کی لیباٹری میں لیا گیا تھا جسے آج کلیئر قرار دے دیا گیا ہے ۔ نارائن کے بائولنگ ایکشن کے نتائج بی سی سی آئی کی مشتبہ بائولنگ ایکشن کے حوالے سے آئی سی سی کے میچ ریفری جویگل سریناتھ کی سربراہی میں قائم سب کمیٹی کو جمع کرائے گئے جس نے انہیں تسلیم کر لیا ہے۔سنیل نارائن اپنے مشتبہ بائولنگ ایکشن کی وجہ سے ورلڈ کپ جیسے اہم ایونٹ سے بھی دستبردار ہو گئے تھے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل چنائی کی اس لیب سے پاکستان کے مشہور سپنر سعید اجمل بھی کلیئر ہو چکے ہیں ۔ سعید اجمل پر بھی مشکوک بائولنگ ایکشن کی وجہ سے پابندی عائد کی گئی تھی۔ –

تبصرے بند ہیں.