دورہ بنگلہ دیش ، قومی کرکٹرز نے کیمپ میں رپورٹ کر دی

ہیڈ کوچ وقار یونس کی زیر نگرانی کھلاڑی روزانہ دو سیشنز میں ٹریننگ کریں گے

لاہور(ویب ڈیسک) دورہ بنگلہ دیش کی تیاری کیلئے قومی کرکٹرز نے کیمپ میں رپورٹ کردی ، کیمپ کا آغاز آج سے ہوگا۔قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش، آج سے لاہورمیں تیاری کا آغازہوگا،دورہ بنگلہ دیش کیلئے تینوں فارمیٹ کیلئے منتخب ہونے والے پلئیرز قذافی سٹیڈیم لاہور میں رپورٹ کر دی جبکہ ٹریننگ کا آغاز آج سے ہوگا۔ ہیڈ کوچ وقاریونس کی زیر نگرانی کھلاڑی کیمپ میں روزانہ دو سیشنز میں ٹریننگ کریں گے، صبح کے سیشن میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جم اور فزیکل ٹریننگ ہوگی جبکہ شام کو قذافی سٹیڈیم میں بیٹنگ ، باﺅلنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کروائی جائے گی ، کیمپ گیارہ اپریل کو ختم ہوگا جبکہ قومی ٹیم تیرہ اپریل کو ڈھاکہ روانہ ہوگی ، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے رواں ماہ ہونے والی سیریز کی تصدیق تو کر دی ہے تاہم حتمی شیڈول جاری نہیں کیا ، قومی ٹیم دورہ بنگلہ دیش میں تین ون ڈے ، دو ٹیسٹ اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ –

تبصرے بند ہیں.