اظہر علی بہترین کھلاڑی ہیں، سپورٹ کی ضرورت ہے: محمد حفی

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ وہ عوام کی دعاؤں سے باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کلیئر کر کے جلد ہی ان ایکشن نظر آئیں گے۔ انکا کہنا تھا کہ ون ڈے کپتان اظہر علی بہترین کھلاڑی ہیں انہیں ٹیم کی سپورٹ کی ضرورت ہے۔

لاہور:قدافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ دورہ بنگلہ دیش کے تربیتی کیمپ میں سینیئر کھلاڑیوں کی کمی محسوس کی گئی۔ انکا کہنا تھاکہ بنگلہ دیش کی ٹیم بظاہر آسان ٹیم ہے لیکن ٹف ٹائم دے سکی ہے۔ فیلڈنگ ، باؤلنگ کے شعبے میں نئے کھلاڑیوں پر محنت کرنا ہو گی۔ قومی آل راونڈر محمد حفیظ نے اپنے باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کے حوالے سے کہا کہ وہ سادہ سے بولر ہیں انہیں دوسرا تیسرا چوتھا نہیں آتا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کلیئر کر کے شائقین کو جلد ہی ان ایکشن نظر آئیں گے۔ محمد حفیظ نے قومی ٹیم کے ون ڈے کپتان اظہر علی کے بارے میں کہا کہ اظہر علی بہترین کھلاڑی ہیں انہیں ٹیم کی اسپورٹ کی ضرورت ہے۔ قومی آل راونڈرمحمد حفیظ کا مزید کہنا تھا کہ انہیں نہیں معلوم کہ وہ دورہ بنگلہ دیش میں کس نمبر پر کھیلیں گے ۔ ٹیم منجمنٹ انہیں جس نمبر پر بھی کھلائے گی وہ بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔ –

تبصرے بند ہیں.