سعید اجمل : ٹیسٹ کیریئر سری لنکا میں شروع اور وہیں اختتام پذیر ہوا

سعید اجمل 30 سال کی عمر میں بین الاقوامی کرکٹ میں آئے ، اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اپنا ٹیسٹ کیریئر سری لنکا کے شہر گال سے شروع کیا اور پابندی لگنے کے بعد وہ ختم بھی لنکن شہر کولمبو میں ہوا ہے۔

لاہور (ویب ڈیسک) سعید انور نے عالمی کرکٹ میں اپنا پہلا میچ دو جولائی 2008 میں بھارت کے خلاف کراچی میں کھیلا ، جب کہ پہلا ٹیسٹ میچ سری لنکا کے شہر گال میں 2009 میں سری لنکا کے خلاف کھیلا۔ وہ پاکستان کی طرف سے اب تک 35 ٹیسٹ کھیل چکے ہیں اور انھوں نے 28 اوسط رنز فی وکٹ کی اوسط سے 178 کھلاڑیوں کو آوٹ کر رکھا ہے۔ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں وہ 111 میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور 22 رنز فی وکٹ کی اوسط سے انھوں نے 183 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہے۔ جب کہ 63 ٹی ٹونٹی انٹرنیشل میچ کھیل کر 85 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ سعید اجمل 30 سال کی عمر میں بین الاقوامی کرکٹ میں شامل ہوئے اور اپنے پہلے ہی ٹیسٹ میں انھوں نے پانچ کھلاڑیوں کو آوٹ کر کے اپنی آمد کا اعلان کیا۔ سعید اجمل سپن بولنگ میں اپنی مہارت کی وجہ سے مشہور ہوئے اور خاص طور پردوسرا گیند پھینکنے میں ان کا کوئی ثانی نہیں ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میں 111 رنز دے کر 11 کھلاڑیوں کو آوٹ کرنا ان کی اب تک کی ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین کارکردگی ہے۔ سعید اجمل کی باولنگ کے انداز پر 2009 میں بھی اعتراض ہوا تھا ، لیکن آئی سی سی نے ان اعتراضات کو رد کرتے ہوئے انھیں کلیئر کر دیا تھا۔ تا ہم اب کی بار ادارے نے سعید اجمل کے بارے میں سخت فیصلہ کیا ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.