سعید اجمل سمیت کئی پاکستانی باﺅلر پابندی کا شکار

سعید اجمل سے پہلے بھی کئی بار پاکستانی باﺅلر آئی سی سی کی پابندی کا شکار ہوئے۔

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے پاکستانی باﺅلر سعید اجمل پر پابندی لگانے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ دنیائے کرکٹ میں پہلے بھی کئی بار پاکستانی باﺅلرز آئی سی سی کی پابندی کا شکار ہوئے تھے جن میں پاکستان کے سپیڈ سٹار راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے جانے جانے والے باﺅلر شعیب اختر ستمبر 1999ء میں پابندی کا شکار ہوئے لیکن اس وقت کے پی سی بی کے سربراہ توقیر ضیاء نے ذاتی دلچسپی لے کر شعیب اختر کو آئی سی سی کے پابندی بحران سے باہر نکالا۔ اس کے علاوہ بشیر احمد پر غیر قانونی بائولنگ ایکشن پر بارہ ماہ کی پابندی لگائی گئی پھر آئی سی سی کی جانب سے شعیب ملک پر پابندی لگا دی گئی اور ان کے باﺅلنگ ایکشن کو مشکوک قرار دے دیا گیا۔ جبکہ اسی سال 2005ء میں پاکستان کرکٹ T-20 ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ پر بھی پابندی لگا دی گئی تھی لیکن وہ انٹرنیشنل کرکٹ میں جلد ہی واپس آ گئے تھے۔ سعید اجمل کو ان کے باﺅلنگ ایکشن دیکھنے کے بعد آئی سی سی کی جانب سے پابندی کا سامنا ہے جبکہ سعید اجمل کی جانب سے پاکستان کرکٹ بورڈ فریق بن کر آئی سی سی کے فیصلے کے خلاف اگلے دو روز میں اپیل دائر کرے گا۔ –

تبصرے بند ہیں.