بجلی کی بندش ،کراچی سبزی منڈی کولڈ سٹوریج میں رکھا ہوا لاکھوں کا مال خراب

منڈی انتظامیہ نے بروقت بل کی ادائیگی نہیں کی جس کی وجہ سے منڈی کی بجلی کاٹ دی گئی تھی

کراچی () بدانتظامی کی وجہ سے ملک بھرمیں چھوٹے بڑے مسائل کی بھر مار ہے ۔ کراچی کی سبزی منڈی میں بجلی کا بل ادا نہ کرنے کی وجہ سے فروٹ مرچنٹس کو لاکھوں کا نقصان ہورہا ہے ۔ بل کی عدم ادائیگی انتظامی مسئلہ ہے ۔ کراچی سبزی منڈی کی بجلی تین روز کی بندش کے بعد بحال کردی گئی ۔ شہر کی الیکٹرک کمپنی نے دو کروڑ روپے کی واجبات ادا نہ کرنے پر بجلی منقطع کی تھی ۔ منڈی میں آڑھتیوں کے علیحدہ علیحدہ میٹر نہیں ہیں ۔ بل کی ادائیگی منڈی کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے جسے وہ منڈی میں داخل ہونے والی گاڑیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کی مد میں وصول کرتی ہے ۔ اس میں بجلی کی اخراجات بھی شامل ہوتے ہیں جسے الیکڑک کمپنی کوادا نہیں کیا گیا ۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے کولڈ سٹوریج میں لاکھوں کا مال خراب ہوا ہے ۔ مسئلے کے حل کے لئے آڑھتیوں نے مشورہ دیا ہے کہ آنے بلوں کی ادائیگی انتظامیہ کرے اور نئی بلنگ کے لئے علیحدہ میٹر دیئے جائیں ۔ منڈی کے کئی پھل فروشوں نے جنریٹر چلا کر نقصان سے بچنے کی کوشش کی ۔ اس پر ہونے والے اخراجات عوام کو اضافی قیمت کی صورت میں ادا کرنا پڑرہے ہیں ۔ –

تبصرے بند ہیں.