Latest National, International, Sports & Business News

سعودی عرب میں 26 فلپائنی غیرمسلموں نے اسلام قبول کرلیا

مدینہ منورہ: سعودی عرب میں فلپائن سے تعلق رکھنے والے26غیر مسلموں نے اسلام قبول کرلیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق محکمہ کال اینڈگائیڈنس کی کوششوں سے مدینہ کے علاقے میں فلپائن سے تعلق رکھنے والے 26غیرمسلموں نے اسلام قبول کیا۔رواں سال ابتک ملک میں 590 غیر ملکی اسلام قبول کرچکے ہیں۔دریں اثنا سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ نے آنتوں کے سرطان میں مبتلاایرانی بچی کی سعودی عرب میں علاج کی منظوری دیدی ہے۔بچی کاعلاج ریاض کے شاہ فیصل اسپتال اور ریسرچ سینٹر میںکیا جائیگا۔اخراجات سعودی حکومت برداشت کریگی۔شاہ عبداللہ نے مریم احمد اور انکے والدین کوسعودی عرب آنے کیلیے ویزے کی سہولت دینے کی خصوصی ہدایت جاری کی ہیں۔

Comments

comments

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.