سعودی عرب میں رمضان کا چاند متنازع ہو گیا، علماءکا کہنا ہے کہ روزے ایک دن تاخیر سے شروع ہوئے، شوال کا چاند نظر نہ آنے پر اٹھائیس روزوں کے بعد عید کا خطرہ ٹل گیا ہے۔ سعودی عرب میں منگل کوشوال کا چاند نظرنہیں آیا جس کے بعد سعودی سپریم کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ آج انتیسواں روزہ ہوگا۔ سعودی عرب میں منگل کو چاند نظرآنے کاامکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔ تاہم چاند نظرآنے کے حق میں گواہیاں موصول نہ ہوئیں۔ علماء کا کہنا ہے روزے ایک دن تاخیر سے شروع ہوئے۔ اگر چاند دکھائی دیتا تو سعودی عرب میں رمضان کا یہ مہینہ انتیس کے بجائے اٹھائیس روزوں پر مشتمل رہ جاتا۔
تبصرے بند ہیں.