سعودی عدالت نے بیوی کو تھپڑمارنے پرشوہر کو 10 دن قید اور 30 کوڑوں کوسزا سنادی

ریاض: سعودی عرب کی عدالت نے بیوی کو تھپڑ مارنے پر شوہر کو 10 دن قید اور 30 کوڑوں کی سزا سنادی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے صوبے القطیف میں ایک خاتون نے عدالت میں اپنے شوہر پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا جس پر عدالت نے اس کے شوہر کو 10 دن قید اور30 کوڑے مارنے کی سزا سنائی ، عدالت نے حکم دیا کہ ملزم ایسے دینی اجتماعات اور کورس میں بھی شریک رہے گا جہاں بیویوں کے ساتھ برتاؤ کی تربیت دی جائے گی، عدالت نے کوڑوں کی سزا کے دوران بیوی کی موجودگی کو بھی لازم قرار دیا تاکہ وہ اپنے شوہر کو اسی اذیت سے گزرتے ہوئے دیکھ سکے جس سے وہ گزری تھی۔

تبصرے بند ہیں.