Latest National, International, Sports & Business News

سری لنکن صدر کا پاکستانیوں کے لیے ویزا مشکلات فوری ختم کرنے کا حکم

کولمبو:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے سے اہم ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستانیوں کو ویزہ میں مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا جس پر سری لنکن صدر نے فوری نوٹس لیتے ہوئے پاکستان کو تمام لسٹوں سے نکالنے کا حکم دیا، وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔سری لنکن صدر نے کہا کہ سری لنکا کی وزیراعظم کو بہت جلد پاکستان کے دورے پر بھیج رہے ہیں۔ملاقات میں انسداد دہشت گردی، انسداد منشیات اور فورسز کی مشترکہ ٹریننگ کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی، محسن نقوی نے پاک سری لنکا تعلقات کے فروغ کیلئے سری لنکن صدر کے کردار کی تعریف کی۔محسن نقوی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے سری لنکن صدر کو پاکستان کا دورہ کرنے کا دعوت نامہ پہنچایا۔دوران ملاقات وفاقی وزیر داخلہ نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے لئے شاندار انتظامات اور پاکستانی وفد کی میزبانی پر سری لنکن صدر کا شکریہ ادا کیا۔سری لنکن صدر نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔سری لنکا کے صدر نے کولمبو میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا بھارت کے ساتھ میچ کھیلنے پر وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خیر سگالی کے جذبے کو سراہتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.