سری لنکن بلے باز دنیش چندیمل ورلڈ کپ سے باہر

سری لنکن بلے باز دنیش چندیمل زخمی ہونے کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے۔

ہوبارٹ: (ویب ڈیسک) سری لنکا کے مڈل آرڈر بلے باز دنیش چندیمل زخمی ہونے کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ کوسال پریرا کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران ہیمسٹرگ انجری کا شکار ہونے والے دنیش چندیمل تاحال مکمل طور پر فٹ نہیں ہو سکے ہیں جس کے باعث انہیں سری لنکن سکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے اور ان کی جگہ بلے باز کوسال پریرا کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جس کی آئی سی سی کی ٹیکنیل کمیٹی نے بھی منظوری دے دی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.