سرکاری کاموں کیلئے الگ ای میل اور فون استعمال کرتی تو بہتر تھا: ہیلری کلنٹ

سابق امریکی وزیر خارجہ اور ڈیموکریٹک پارٹی کی ممکنہ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے بہتر ہوتا اگر وہ سرکاری کاموں کے لئے علیحدہ ای میل اور موبائل فون استعمال کرتیں۔

واشنگٹن: () سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن سرکاری ای میلز اور دوسرے کاموں کے لئے اپنے ذاتی ای میل اکاؤنٹ استعمال کرنے کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں۔ انہوں نے نیو یارک میں اقوام متحدہ کے آفس میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ انہوں نے اپنی آسانی کی وجہ سے اپنا ذاتی فون اور ای میل اکاؤنٹ سرکاری کاموں کے لئے استعمال کیا۔ ہیلری کلنٹن نے کہا محکمہ خارجہ نے انہیں ذاتی فون استعمال کرنے کی اجازت دی تھی۔ انہوں نے کہا اپنے دور وزارت میں انہوں نے ساٹھ ہزار کے لگ بھگ ای میلز کی تھیں۔ جنکی تمام تفصیلات انہوں نے محکمہ خارجہ کے حوالے کر دی ہیں۔ –

تبصرے بند ہیں.