سری لنکا کی کولمبو ٹیسٹ میں 7 وکٹوں سے فتح ، سیریز 1-1 سے برابر

میزبان ٹیم نے دوسری اننگ میں 153 رنز کا آسان ہدف آخری روز کے پہلے سیشن میں ہی حاصل کر لیا۔ 

کولمبو(ویب ڈیسک)سری لنکانے دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو 7 وکٹ سے ہرا دیا ، سری لنکا نے پاکستان کے خلاف کولمبو ٹیسٹ 7 وکٹ سے جیت کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ، میزبان ٹیم نے 153 رنز کا ہدف کھانے کے وقفے سے قبل ہی پورا کر لیا ۔ کرونا رتنے 50، کپتان اینجلو میتھیو 43 رنز بنا کر ناٹ آﺅٹ رہے ، یاسر شاہ نے 2 ، ذوالفقار بابر نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا.
مین آف دی میچ
سری لنکن فاسٹ بائولر پرساد کو شاندار بائولنگ کرنے پر مین آف دی میچ قرار دیا ، پرساد نے پہلی اننگ میں تین جبکہ دوسری اننگ میں چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

تبصرے بند ہیں.