کھلاڑیوں کی انجریز ، سری لنکا کیخلاف ون ڈے سکواڈ کا اعلان تاخیر کا شکا

راحت علی اور محمد عرفان کی فٹنس کا جائزہ لینے کے بعد ہی ایک روزہ سکواڈ میں دونوں کھلاڑیوں کی شمولیت کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا 

لاہور ) کھلاڑیوں کی انجریز کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سکواڈ کا اعلان تاخیر کا شکار ہے ۔ حتمی شکل دینے میں مزید دو سے تین دن لگ سکتے ہیں ۔ سری لنکا کے خلاف دوسرا ٹیسٹ میچ ختم ہوگیا لیکن تین دن کی مشاورت کے باوجود ون ڈے سکواڈ کو حتمی شکل نہیں دی جا سکی ۔ سلیکٹرز آج بھی کوچ وقار یونس اور کپتان اظہرعلی سے فون پر مشاورت کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق سکواڈ کو حتمی شکل دینے میں دو سے تین دن لگ سکتے ہیں جس کی وجہ کچھ کھلاڑیوں کی فٹنس جانچنا ہے ۔ راحت علی سری لنکا میں موجود ہیں لیکن ان کی فٹنس کو دیکھ ٹیم مینجمنٹ سلیکشن کمیٹی کو آگاہ کرے گی جب کہ محمد عرفان کو بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں پرکھا جا رہا ہے ۔ فاسٹ بائولر وہاب ریاض آج رات وطن واپس پہنچ رہے ہیں اور سب کی فٹنس رپورٹ مکمل ہونے کے بعد ہی ون ڈے سکواڈ کو حتمی شکل دی جائے

 

تبصرے بند ہیں.