دورہ زمبابوے کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان ، اجنکیا رہانے کپتان مقرر –

دھونی اور کوہلی سمیت تمام بڑے نام ٹیم سے باہر ، ون ڈے سکواڈ میں ہربھجن سنگھ کو بھی واپس طلب کر لیا گیا 

نئی دہلی ) بھارت کرکٹ بورڈ نے دورہ زمبابوے کیلئے بھارتی ٹیم کا اعلان کر دیا ، مہندرا سنگھ دھونی اور ویرات کوہلی سمیت بڑے بڑے نام ٹیم سے باہر ، نوجوان بیٹسمین اجنکیا رہانے سیریز کیلئے بھارتی ٹیم کے کپتان مقرر کر دیئے گئے ۔ بھارت اور زمبابوے کی سیریز جولائی 2015 کو شیڈول ہے ۔ بھارت کرکٹ بورڈ نے بنگلہ دیش کیخلاف 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ناکامی کے بعد ون ڈے ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی سمیت شیکھر دھون ، سریش رائنا ، روہت شرما ، روی چندرن ایشون اورامیش یادیو کو آرام کی غرض سے ٹیم میں شامل نہیں کیا ۔ دورہ زمبابوے کے دوران بیٹسمین اجنکیا رہانے بھارتی ٹیم کی کپتانی کے فرائض انجام دیں گے ۔ ون ڈے سکواڈ میں سپنر ہربھجن سنگھ کی بھی واپسی ہوئی ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.