بھارتی فوج کے ہاتھوں 3 کشمیریوں کی شہادت پر کشمیری سڑکوں پر نکل ا

بھارتی فوج کے ہاتھوں تین کشمیریوں کی شہادت پر اننت ناگ میں سیکڑوں کشمیری سڑکوں پر نکل آئے۔ بھارتی فوج سے جھڑپوں میں متعدد زخمی. سیدعلی گیلانی سمیت کئی حریت رہنماؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔

اوڑی: ( بھارتی فوج نے ظلم و بربریت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اوڑی کےعلاقے میں تین کشمیریوں کو شہید کر دیا جس پر اننت ناگ میں نماز جمعہ کے بعد سیکڑوں شہری بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ کشمیریوں نے بھارتی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی جس پر فوجیوں نے ان پر آنسو گیس شیل برسائے۔ پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں سے علاقہ میدان جنگ بن گیا۔ اننت ناگ میں ریلی سے سینئر حریت رہنما سید علی گیلانی نے خطاب کرنا تھا لیکن بھارتی فوج نے انہیں حراست میں لے لیا۔ سید علی گیلانی ریلی میں شرکت کیلئے جیسے ہی حیدر پورہ میں اپنے گھر سے نکلے فوج نے انہیں روک لیا۔ سید علی گیلانی کی گرفتاری کی خبر سن کر مشتعل مظاہرین نے بھارتی فوج کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ اس موقع پر کشمیریوں نے آزادی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔ جھڑپوں میں کئی کشمیریوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.