سری لنکا کا دورہ : مصباح اور وقارکی آج پیشی ، ٹیم میں سب اچھا نہیں –

پی سی بی کے چیئرمین شہر یار خان نے سری لنکا میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے کپتان مصباح اور ہیڈ کوچ وقار کو آج قذافی سٹیڈیم طلب کر لیا ہے۔

لاہور (نیٹ نیوز) شہر یار خان ٹیم کے مینجرمعین خان سے کل کراچی میں ملاقات کریں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے سری لنکا میں ٹیسٹ سیریزدو صفر سے اور ون ڈے میچز کی سیریز دو ایک سے ہاری ہے۔ فی الحال تو کپتان مصباح الحق کو پی سی بی چیئرمین کی حمایت حاصل ہے تا ہم ایک لابی اس کی مخالفت کر رہی ہے۔ اب جب کہ ورلڈ کپ کی آمد آمد ہے اس لئے ٹیم کے کھلاڑیوں میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا امکان تو نہیں ، البتہ ٹیم میں یکجہتی اور اتحاد کے فقدان پر سخت تشویش ظاہر کی جا رہی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ مصباح الحق کو اگرچہ عالمی کپ تک کپتان مقرر کیا گیا ہے ، تا ہم بعض کھلاڑی اس کے حق میں دکھائی نہیں دیتے۔ مصباح کی قیادت میں پاکستان کو سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ہی میں وائیٹ واش کا سامنا نہیں کرنا پڑا بلکہ پچھلے سال جنوبی افریقہ نے بھی تین ٹیسٹ میچوں میں وائیٹ واش کیا تھا۔ اسی طرح پچھلے سال انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بھی کمزور پرفارمنس دی۔ میڈیا میں ایسی خبریں زیر گردش ہیں کہ ایک لابی شاہد آفریدی کو مصباح کی جگہ کپتان لانا چاہتی ہے ، جس کو پچھلے چھ ون ڈے میچوں میں ایک بھی وکٹ نہیں مل سکی ، اور اس کی بیٹنگ کا تو اللہ ہی حافظ ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.