چوتھا ون ڈے : بھارت کا انگلینڈ کے خلاف 25سال بعد سیریز جیتنے کا موقع –

پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں بھارت کو دو صفر کی برتری حاصل ہے ، پہلا میچ بارش کی نذر ہوا ، اورکل ایجبیسٹن میں ہونے والے چوتھے ایک روزہ میچ میں بھی بھارت بآسانی کامیابی حاصل کر کے سیریز جیت سکتاہے۔

برمنگھم (نیٹ نیوز) برطانوی میڈیا نے مبصرین کے حوالے سے بتایا ہے کہ آج انگلش کپتان الیسٹر کک اسی صورت حال سے دوچار ہیں جس سے وہ چند ہفتے قبل دوچار تھے۔ بھارت سے وہ ایک ٹیسٹ کے خسارے میں جانے کے بعد سخت دباو میں تھے اور ان کوکپتانی کے ساتھ ساتھ ٹیم سے بھی باہر نکالنے کی چہ میگوئیاں شروع ہو گئی تھیں۔ لیکن انہوں نے زبردست کم بیک کیا اور بھارت کو اگلے ایک یا دو نہیں بلکہ تینوں میچوں میں ہرا کر تین ایک سے آوٹ کلاس ہی کر ڈالا۔ اب بھارت ون ڈے سیریز میں دو میچ پہلے ہی جیت چکا ہے ، اور اگر وہ اگلے دونوں ہار بھی جائے تب بھی سیریز برابر ہی رہے گی ، لیکن تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ بھارت کی ٹیم ٹیسٹ کی نسبت ون ڈے میں زیادہ مضبوط ہے ، اس لئے وہ آسانی سے سیریز جیت جائے گی۔ کل کا میچ اگر بھارت جیت گیا تو یہ اس کی انگلینڈ میں اس کے خلاف 1990 کے بعد پہلی سیریز کی فتح ہو گی۔ انگلش ٹیم کو کچھ کر دکھانے کے لئے بھارتی سپنروں کا توڑ کرنے کے ساتھ ساتھ اچھی اوپنگ بھی درکار ہو گی۔ بھارت کی ٹیم اپنے ملک میں آئی پی ایل کھیلنے کی وجہ سے ون ڈے میچوں میں کافی مہارت کی حامل ہو چکی ہے ، اور برمنگھم میں جب وہ کھیلنے کے لئے اترے گی تو اس میں میزبان ٹیم کی نسبت زیادہ اعتماد ہو گا ، جس کا ایک سبب یہ بھی ہے کہ یہ وہی گراونڈ ہے جہاں ایم ایس دھونی نے پچھلے سال گرمیوں میں چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی ، اور اس گراونڈ پر ہونے والے پچھلے بیس میں انگلش ٹیم بارہ میچ ہار چکی ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.