ون ڈے رینکنگ : بھارت ٹاپ پر ، جنوبی افریقہ دوسرے ، پاکستان چھٹے نمبر پر –

کرکٹ کی ون ڈے رینکنگ میں بھارت ترقی کر کے پہلے نمبر پر آ گیا ہے ، جب کہ آسٹریلیا کی ٹیم زمبابوے سے 31 برس بعد ہارنے کے بعد چوتھی پوزیشن پر آ گیا ہے۔

لندن (نیٹ نیوز) بھارت نے اگر انگلینڈ کو باقی ماندہ دونوں میچز بھی ہرا دئیے تو وہ نمبر ون پوزیشن پر موجود رہے گا۔ لیکن اگر زمبابوے میں سہ ملکی سیریز میں کھیلنے والے جنوبی افریقہ نے اپنے باقی دو لیگ میچز جیت لئے تو وہ بھارت کی جگہ ٹاپ پوزیشن پر آ جائے گا ، بے شک بھارت نے انگلینڈ کو باقی دونوں میچ ہرا رکھے ہوں۔ آسٹریلیا کے لئے اپنی کھوئی ہوئی ٹاپ پوزیشن حاصل کرنے کا موقع بھی ہے ، تا ہم اس کے لئے اس کو جنوبی افریقہ کو ہرانے کے ساتھ ساتھ سہ ملکی سیریز کا فائنل بھی جیتنا ہو گا۔ گزشتہ جنوری میں نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران بھارت کی ون ڈے میں ٹاپ پوزیشن تھی ، لیکن وہاں کوئی میچ نہ جیتنے کی وجہ سے وہ اس نے کھو دی تھی۔ اس وقت ون ڈے کی رینکنگ میں بھارت پہلے ، جنوبی افریقہ دوسرے ، سری لنکا تیسرے اور آسٹریلیا چوتھے نمبر پر ہیں۔ پانچویں نمبر پر انگلینڈ اور چھٹے پر پاکستان ہے۔ نیوزی لینڈ ساتویں ، ویسٹ انڈیز آٹھویں بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر ہے۔ –

تبصرے بند ہیں.