سرگودھا:علی امین گنڈاپور 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت نے کار سرکار میں مداخلت کیس میں رہنما تحریک انصاف علی امین گنڈاپور کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کو صدر بھکر پولیس کے حوالے کیا گیا جس کے بعد پولیس انہیں عدالت سے لے کر روانہ ہوگئی۔عدالت نے بھکر پولیس کو 3 روز میں تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 18 اپریل تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھکر کی مقامی عدالت نے علی امین گنڈاپور کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا تھا۔علی امین گنڈا پور بھکر میں درج 3 مقدمات کیلئے عدالت میں پیش ہوئے، غیر قانونی اسلحہ کے کیس میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو ڈسچارج کر دیا جبکہ تھانہ سرائے مہاجر میں درج مقدمہ میں مجسٹریٹ کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔

تبصرے بند ہیں.