سرمائے کی قلت، اسٹیٹ بنک نے تیئس ارب سے زائد فراہم کر دئ

منی مارکیٹ سسٹم میں سرمائے کی قلت کو دور کرنے کے لئے اسٹیٹ بنک نے تیئس ارب بیس کروڑ روپے فراہم کر دئیے۔

کراچی: ) اسٹیٹ بنک کے مطابق سرمایہ فراہم کرنے کے لئے سات روزہ اوپن مارکیٹ آپریشن میں ٹی بلز اور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز کی خریداری کی گئی۔ خریدے گئے بلز پر شرح سود آٹھ فیصد طے پائی۔ اوپن مارکیٹ آپریشن کے لئے سرمایہ کاروں نے تیئس ارب ستر کروڑ روپے کی پیشکشیں فراہم کی تھیں۔ –

تبصرے بند ہیں.