رواں سال حکومت کا شیڈول بنکوں سے قرض لینے کا سلسلہ جار

رواں مالی سال کے دوران حکومت کی جانب سے شیڈول بنکوں سے قرض لینے کا سلسلہ جاری رہا جبکہ مرکزی بنک کو قرض واپس کئے جاتے رہے۔

کراچی:  اسٹیٹ بنک کے ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال ستائیس فروری تک بنکنگ سیکٹر سے چار سو تیرہ ارب روپے قرض لیا گیا۔ اِس عرصے میں مرکزی بنک کو پانچ سو تریسٹھ ارب روپے کا قرض واپس کیا گیا۔ گزشتہ مالی سال کے اِسی عرصے میں ایک سو چھیاسٹھ ارب روپے مرکزی بنک سے قرض لیا گیا تھا۔ شیڈول بنکوں سے حکومتی قرض چار گنا اضافے سے نو سو ستتر ارب روپے رہا۔ –

تبصرے بند ہیں.