تارکین وطن پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں 14.6 فیصد اضاف

رواں مالی سال کے دوران تارکین وطن پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر میں چودہ فیصد سے زائد کا نمایاں اضافہ ہوا۔

کراچی: ( اسٹیٹ بنک کے مطابق جولائی سے فروری تک تارکین وطن پاکستانیوں نے گیارہ ارب پچہتر کروڑ ڈالر ملک میں بھیجے ہیں جو گزشتہ مالی سال کے اِسی عرصے کے مقابلے میں ڈیڑھ ارب زائد ہے ۔ فروری میں سب سے زیادہ ترسیلات زر سعودی عرب سے پینتالیس کروڑ ڈالر موصول ہوئے۔ –

تبصرے بند ہیں.