Latest National, International, Sports & Business News

سردار یار محمد رند وزیر اعظم کے معاون خصوصی مقرر

وزیراعظم نے سردار یار محمد رند کی معاون خصوصی تعیناتی کی منظوری دیدی، سردار یار محمد رند بلوچستان سے متعلق وزارت آبی وسائل اور وزارت پٹرولیم کے معاملات دیکھیں گے۔

 

کابینہ ڈویژن نے یار محمد رند کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے، ان کے معاون خصوصی بننے کے بعد کابینہ ارکان کی تعداد بڑھ کر 43 ہوگئی ہے جب کہ وزیراعظم کے معاونین خصوصی کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.