سربجیت کی ہلاکت: جیل سپرنٹنڈنٹ اوردو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس معطل

لاہور…لاہور محکمہ داخلہ نے سربجیت سنگھ کی کوٹ لکھپت جیل میں ہلاکت پر جیل کے سپرنٹنڈنٹ محسن رفیق اور دو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹس فوری طور پر معطل کردیا ہے۔ ان تینوں افسران کو پہلے شوکاز نوٹس بھی دیئے گئے تھے جس کا وہ تسلی بخش جوان نہیں دے سکے تھے۔محکمہ داخلہ نے ان افسران کی معطلی کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ کوٹ لکھپت جیل کے معطل ہونے والے تینوں افسران کی جگہ پر اب نئی تعیناتیاں کر دی گئیں ہیں۔پرنسپل جیل ٹریننگ سکول کامران انجم کو سپرنٹنڈنٹ جیل کوٹ لکھپت،رضا محمود ذمان کو ایڈیشنل سپرنٹنڈٹ جیل ،جبکہ نور حسن بھگیلا کو ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل لگا کر نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.