سربجیت حملہ کیس میں پیشرفت، مزید 15قیدی شامل تفتیش
لاہور: بھارتی دہشتگرد سربجیت سنگھ پر حملہ کیس میں مزید پیش رفت کے بعد 15قیدیوں کو شامل تفتیش کر لیا گیاہے۔ جبکہ حملہ آور مدثر اور عامر تانبا کا کہنا ہے کہ 29اپریل کو بھارتی وفد کی پاکستان آمد اور سربجیت سنگھ کی رہائی کی اطلاعات پر اُسے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ ہفتے کے روز ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالرب نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سربجیت سنگھ تشدد کیس کے حوالے سے مزید 15 قیدیوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اب ہمارے پاس یہ اطلاعات تھیں کہ 29اپریل کو بھارتی وفد لاہور آ رہا ہے جس کے بعد سربجیت سنگھ کی رہائی ہو جائے گی جس کے بعد ہم نے سربجیت سنگھ کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور اس پر حملہ کرکے اسے شدید زخمی کر دیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.