سوشل میڈیاپر جاری بیان میں بابر اعظم نے محمد رضوان اور کھلاڑیوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’سب کچھ دینے پر اپنی ٹیم پر فخر ہے‘۔
Proud of my team for giving absolutely everything.@iMRizwanPak brilliant as always and proper nerves there from Aamir! 🇵🇰 pic.twitter.com/g8CifdyOIb
— Babar Azam (@babarazam258) September 28, 2022
بابر اعظم نے اپنی ٹوئٹ میں محمد رضوان اور ڈیبیو کرنے والے کھلاڑی عامر جمال کی بھی تعریف کی اور لکھا کہ رضوان نے ہمیشہ کی طرح بہترین کھیلا اور عامر جمال نے اپنے اعصاب قابو میں رکھے۔
دوسری جانب میچ کے بعد گفتگو کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ محمد رضوان اچھی اننگز لے کر چلے، ان کی بیٹنگ کی وجہ سے ہی 145 رنز کا ٹوٹل کرنے میں کامیاب رہے جبکہ عامر جمال نے ڈیبیو پر بہترین بولنگ کی، ہمارے بولرز اچھا پرفارم کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ 7 میچوں پر مشتمل سیریز کے پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان نے انگلینڈ کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
پاکستان کی جانب سے دیے گئے 146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلش بیٹرز 7 وکٹوں پر 139 رنز بناسکے،کپتان معین علی 51 رنز بناکر نمایاں رہے
تبصرے بند ہیں.