سب سے پہلے ملک کی آزاد خارجہ پالیسی بنائیں گے،امیر جماعت اسلامی
امیر جماعت اسلامی پاکستان منور حسن نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر سب سے پہلے ملک کی آزاد خارجہ پالیسی بنائیں گے، عمران خان کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ پشاور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی منور حسن نے کہا کہ ملک میں پانچ سال حکومت کرنے والوں کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ اپنا منشور پیش کریں، مہنگائی، بدامنی اور بیروزگاری کے سوا عوام کو دیا ہی ہے، ظلم اور مہنگائی صرف عدل و انصاف یعنی ترازو پر مہر لگانے سے ہی آئے گی، منور حسن کا کہنا تھا کہ ہماری خارجہ پالیسی امریکا کی بنائی ہوئی ہے جس کے تحت ملک کو تقسیم کیا جارہا ہے، یہ نام نہاد جنگ ہماری نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دو ہزار تیرہ کے الیکشن ملک کی تاریخ کے اہم الیکشن ہیں،غلامی سے نجات کے لیے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے عوام کو اپنے ووٹ کا استعمال کرنا ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.