Latest National, International, Sports & Business News

سانحہ گل پلازہ پر کراچی کی فضا سوگوار، 26 نعشوں میں سے 20 کی شناخت

کراچی:سانحہ گل پلازہ پر کراچی کی فضا آج بھی سوگوار ہے، عمارت سے ملنے والی 26 نعشوں میں سے 20 کی شناخت ہوگئی ہے، ملبہ ہٹانے اور نعشیں نکالنے کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ 83 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔آگ سے متاثرہ گل پلازہ کے کئی حصے گر گئے، پلازہ سے متصل بلڈنگ کے دو پلر ٹوٹ گئے، عمارت کا باقی ڈھانچہ کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق کراچی کے ایم اے جناح روڈ پر واقعہ خوفناک آتشزدگی سے جل جانے والے گل پلازے میں ریسکیو آپریشن جاری ہے، دو اطراف سے ہیوی مشینری کے ذریعے ملبہ اٹھانے کا کام جاری ہے، ریسکیو اہلکار متاثرہ عمارت کے بیشتر حصوں میں داخل ہو چکے ہیں، دھوئیں اور تپش کے باعث امدادی کارروائیوں میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پلازے کی چھت پر بنی پارکنگ سے 32 گاڑیاں اتار لی گئیں، گاڑیوں میں کاریں، موٹرسائیکلیں اور رکشہ شامل ہیں، اتاری جانے والی گاڑیاں محفوظ حالت میں ان کے مالکان کے حوالے کر دی گئیں، جنہوں نے گاڑیاں خود چلا کر محفوظ مقام پر منتقل کیں۔ریسکیو حکام کے مطابق گل پلازہ کے ملبے سے انسانی اعضا بھی ملے ہیں، ڈپٹی کمشنر ساؤتھ کے مطابق بیس نعشوں کی شناخت کر لی گئی ہے اور ناقابل شناخت نعشیں ایدھی سرد خانے منتقل کر دی گئیں۔دوسری جانب لاپتہ افراد کے اہل خانہ نے بھی سیمپل جمع کرا دیئے، پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کا کہنا ہے کہ نعشوں کی شناخت ڈی این اے کراس میچنگ کے ذریعے کی جائے گی۔

تبصرے بند ہیں.