سانحہ پشاور:مشتعل افراد کی لیڈی ریڈنگ اسپتال میں توڑ پھوڑ، ملک بھر میں مسیحی برادری کا احتجاج

کوہاٹی روڈ پر گرجا گھر میں حملے کے بعد مشتعل افراد نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں توڑ پھوڑ کی ہے جبکہ ملک بھر میں مسیحی برادری کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ کوہاٹی روڈ پر گرجا گھر میں حملے کے زخمیوں اور لاشوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال میں پہنچایا گیا تھا تاہم چھٹی کا دن ہونے اور زخمیوں کی تعداد بہت زیادیہ ہونے کے باعث اسپتال میں بستر کم پڑ گئے جبکہ زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ایسی صورت حال میں مشتعل افراد نے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں مشتعل افراد نے ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کی۔ دوسری جانب ملک کے دگر شہروں میں بھی مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے افراد نے واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں، کراچی کے علاقےعیسٰی نگری میں مشرتعل افراد نے جلاؤ گھیراؤ کرکے سڑک کو بلاک کردیا جس کی وجہ سے ہر قسم کی آمدو رفت بند ہوگئی۔ ملتان میں مسیحی برادری کی گراس منڈی سے ملتان پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جبکہ گل زیب کالونی میں احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ ڈیرہ غازی خان کیا۔ مسیحی برادری نے سینٹ انتھونی یونائٹڈ چرچ کے سامنے احتجاج کیا ،ا س کے علاوہ لاہور، اسلام آباد ، حیدرآباد اور دیگر شہروں میں بھی احتجاجی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.